پاک فوج کی جانب سے وانا میں تعمیر کیا گیا زرعی پارک بڑا تجارتی مرکز بن گیا

تحریر:عبداللہ شاہ بغدادی ۔۔۔۔
خیبر پختو نخوا کے قبائلی علاقوں میں آپریشن راہ نجات کی کامیابی کے بعد ان علاقوں میں تعلیم ،صحت ، آبنوشی ، مواصلات کے شعبوں میں بہتری لانے کیلئے اربوں روپے کے لاتعداد منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ کئی منصوبوں پر کام جاری ہے ، جن کی تکمیل سے قبا ئلی اضلاع میں سماجی تبدیلی اور لوگوں کی تقدیر بدل جائیگی، ان اضلاع میں ضلع جنوبی وزیرستان میں اربوں روپے کی خطیر رقم کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔حکومتی اداروں کے علاوہ پاک فوج قبائلی علاقوں کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور اس عمل میں محب وطن قبا ئلوں کی مرضی و منشاء شامل کررہے ہیں،امن کی بحالی کے بعد اب قبائلی علاقوں میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگیا ہے۔جو ان قبائلیوں کی قربانی کا صلہ ہے بلکہ ان کے شاندار مستقبل کے ضامن بھی ،جنوبی وزیر ستان میں قیام امن کے بعد بجلی کے منصوبو ں کے علاوہ علاقے میں تعلیم، صحت اور دیگر ترقیاتی کام بھی جاری ہیں۔ جنوبی وزیرستان کےبندسکولوں میں تیزی سے دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو ئی ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں طلباءو طالبات تعلیم کے زیور سے آراستہ ہورہے ہیں۔اس کے علاوہ جنوبی وزیرستان میں قیام امن کے ساتھ ہی سماجی و معاشی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔ پاک فوج کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں ترقیاتی کام زور شور سے جاری ہے، مقامی زمینداروں اور آڑھتیوں کی معاشی حالت بہتر بنانے اور کاروبار کو وسعت دینے کے لیے افواجِ پاکستان کے تحت زرعی پارک کی تکمیل ہوگئی یہ پاکستان کا دوسرا بڑا زرعی پارک ہے۔پاک فوج کی جانب سے وانا میں تعمیر کیا گیا زرعی پارک میں ہزاروں ٹن پھل اور سبزیوں کہ کولڈ اسٹوریج کی صلاحیت موجود ہے۔وزیرستان کے چلغوزے ملک بھر میں مشہور ہیں اور ان کی خرید و فروخت سے سالانہ کروڑوں روپے کا کاروبار ہوتا ہے، زرعی پارک میں چلغوزے کی پراسسینگ کے لیے پلانٹ بھی لگایا گیا ہے۔ضلع جنوبی وزیرستان تجارت کا سب سے بڑا مرکز ایگری پارک وانا میں سبزی اور میوہ جات کا کاروبار عروج پر،روزانہ کے بنیاد پر تقریبا دوسو کے قریب فروٹ سبزی کے بڑے ٹرک وانا ایگری پارک سے ملک کے مختلف علاقوں کو سپلائی کئے جاتے ہیں۔سینکڑوں کی تعداد میں سبزیاں اور میوہ جات کے لدے ٹرک ایگری پارک وانا سے نکل رہے ہیں وانا کے لوگ زیادہ تر زمینداری سے وابستہ ہے فروٹ اور سبزی زریعہ معاش ہیں۔مقامی لوگوں ​کا کہنا ہے کہ ہمیں بنیادی سہولیات گھر کی دہلیز پرفراہم کی جارہی ہیں جو پاک فوج کاہم سب پر احسان ہے۔ ، ایگری پارک وانا انتہائی کارآمد منصوبہ ہے پورے ملک سے تجارت کیلئے لوگ یہاں آئینگے ۔