اورکزئی: ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے تین روزہ خصوصی ڈینگی مہم کا آغاز

اورکزئی : ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے تین روزہ خصوصی ڈینگی مہم کا آغاز،ڈپٹی کمشنر اورکزئی محمد خالد کی ہدایات پر غلجو اپر اورکزئی میں تین روزہ انسداد ڈینگی مہم ایس آر ایس پی کے اے یو پی پروجیکٹ کے زیر تحت شروع کی گئی ہے،مہم محکمہ صحت اورکزئی اور ٹی ایم اے اورکزئی کے اشتراک سے اسسٹنٹ کمشنراپر اورکزئی کے زیر نگرانی تین دنوں تک محکمہ صحت کی جانب سے ہاٹ سپاٹ قرار دیئے گئے علاقوں میں جاری رہے گی۔تین روزہ خصوصی ڈینگی مہم کی خصوصی ٹیمیں مختلف علاقوں میں ڈینگی اسپرے کریگی۔انہوں نے کہا کہ عوام سے درخواست ہے کہ وہ اس مہم کو کامیاب کرنے اور شہر کو ڈینگی سے پاک کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے صاف پانی کو ڈھانپ کر رکھیں یا ضائع کر دیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔