مہمند: پاک فوج کے تعاون سے انٹر ہائی سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

مہمند:تحصیل صافی بین خیل میں انٹر ہائی سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ گورنر ماڈل سکول مامد گٹ نے جیت لیا ۔ ٹورنامنٹ میں دس ٹیموں نے حصہ لیا. ٹورنامنٹ کو 22 بریگیڈ، 173 وینگ اور سپورٹس ڈائریکٹوریٹ نے سپانسر کیا تھا۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر مہمند غلام حبیب اور 22 بریگیڈ کمانڈر بریگیڈئر مبشر ندیم اسلم نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے. اس موقع پر وینگ کمانڈر لیفٹننٹ کرنل عتیق لیفٹننٹ کرنل وسیم لیفٹننٹ کرنل محمد یوسف کیپٹن حمزہ میجر آصف، ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی، سپورٹس منیجر سعید اختر کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کیں۔ میچ کے اختتام پرڈپٹی کمشنر مہمند اور بریگیڈ کمانڈر بریگیڈئیر مبشر ندیم نے کھلاڑیوں، امپائر اور کمنٹیٹرز کو میڈلز، ٹرافی اور کیش انعامات سے نوازا۔