اورکزئی: جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں، ڈی ایس پی محبوب خان

اورکزئی:ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اورکزئی پولیس محبوب خان نے کہا ہے کہ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرکے انہیں منشیات سمیت دیگر سماجی برائیوں سے دور رکھا جاسکتا ہے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ​سروزی پیالہ جونیئر سپر لیگ فائنل کے فائنل میچ کے دوران بحیثیت مہمان خصوصی کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،فائنل میچ سروزئی قلندر اور سروزئی ٹائیگر ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا، جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹیم قلندر نے سروزئی ٹائیگر کو شکست دی،مہمان خصوصی نے کہا کہ قبائلی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے جس نے کھیلوں کے میدان میں صوبہ خیبر پختو نخوا اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے اگر کھلاڑیوں کی حکومتی سطح پرصحیح معنوںمیں سرپرستی کی جائے تو یہ کھلاڑی مزید بہتر کھیل پیش کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرکے انہیں منشیات اوردیگر سماجی برائیوں سے دوررکھا جاسکتا ہے، جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں ہمیشہ کھلاڑی دوسروں کی نسبت ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ رہتا ہے۔ آخر میں مہمان خصوصی نے اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے