شمالی وزیر ستان: ​پاک فوج کی حمایت اور شرپسند عناصر کیخلاف امن ریلی کا انعقاد،وزیر ستان پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

پشاور(عبداللہ شاہ بغدادی) قبا ئلی اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رنگ لے آئیں، وزیر ستان میں امن ریلی، پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے، ​وطن عزیز پاکستان کی بہادر فوج کی حمایت میں اور پاکستان کے غداروں کے خلاف محب وطن قبا ئلوں کے زیر اہتمام پاکستان زندہ آباد ریلی قبائلی ضلع شمالی وزیر ستان میں نکالی گئی ، ریلی میں ہزاروں محب وطن وزیر ستانیوں نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی میں پاکستان سے سچی محبت کرنے والے قبا ئلوں نے افواج پاکستان کے حق میں اور غداران وطن کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ عمائدین نے وطن عزیز پاکستان کے غداروں محسن داوڑ اور منظور پشتین کےخلاف نعرے بھی لگائے ۔محب وطن قبا ئلی عمائدین نے ملک کے غداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا پاک وطن میں غداروں کو برداشت نہیں کریں گے عنقریب ان غداروں کا نام و نشان مٹ جائے گا جبکہ وطن عزیز پاکستان زندہ آباد ہے اور تا قیامت زندہ آباد رہے گا۔ پوری قوم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے آج یہاں جمع ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم ہر وقت پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ملک کی دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔