کرم: ضلعی انتظامیہ کا صحت مراکزمیں غیر حاضر اہلکاروں کیخلاف کاروائی کا آغاز

کرم:عوامی شکایات کانوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ضلع کرم ڈاکٹر آفاق وزیر کے ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر محمد یوسف خان نے بی ایچ یو مندوری کا اچانک دورہ کیا۔ جہاں محکمہ ہیلتھ کے آٹھ اہلکاران ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔ مکمل عملہ غیر حاضر پایا گیا۔جس پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کرم کو تحریری رپورٹ ارسال کردیا۔ڈپٹی کمشنر کرم نے شدید غصے اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ہیلتھ اہلکاروں کیخلاف قانونی کاروائی کرنے کی تین دن کے اندر اندررپورٹ طلب کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی میں غفلت کرنے والے اہلکاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔