خیبرپختونخواحکومت اپنی استطاعت سے بڑھ کر قبائلی علاقوں میں فنڈخرچ کررہی ہے،تیمور جھگڑا

پشاور: صوبائی وزیرخزانہ تیمورسلیم جھگڑ انے کہاہے کہ ضم شدہ اضلاع کی ترقی اوراسے قومی دھارے میں شامل کرناپورے پاکستان کی ذمہ داری ہے، خیبرپختونخوحکومت اپنی استطاعت سے بڑھ کر قبائلی علاقوں میں فنڈخرچ کررہی ہے دیگرصوبوں کوبھی اپناحصہ دیناچاہئے ،رواں مالی سال کے دوران سوفیصدترقیاتی فنڈسابق فاٹا میں خرچ ہوگاانہوں نے دعویٰ کیاکہ پشاورواحدضلع ہے کہ جہاںہیلتھ میں ڈاکٹریاپیرامیڈیکس کی خالی پوسٹیں نہیں، ہسپتالوں میں بی اوجیزممبران کی تعیناتی خالصتاًمیرٹ کی بنیاد پرہوتی ہے صوبے میں اب تک ایک کروڑسے زائد افرادکی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صوبائی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پی پی کے رکن نگہت اورکزئی کی جانب سے ضلع مہمندمیں محکمہ کھیل وثقافت ،ٹورازم میوزک آرکیالوجی اینڈیوتھ افیئرکے شعبے کیلئے ترقیاتی فنڈسے متعلق پوچھے گئے سوال کاجواب دیتے ہوئے کیا۔وزیرخزانہ وصحت تیمورجھگڑا نے کہاکہ فنڈریلیزہونے کا مطلب یہ نہیں کہ فنڈایک سے دوسرے اکائونٹ میں چلاجائے دو سالوں کے دوران90فیصدسے زائدفنڈقبائلی اضلاع میں خرچ ہوئے سب سے پہلے صحت کارڈقبائلی اضلاع میں لائونچ کیا نومبرسے قبائلی اضلا ع کے ہرشخص کو وہ پیکیج ملے گا جو بندوبستی اضلاع کے لوگ لے رہے ہیں امسال فنڈبالکل لیپس نہیں ہوگاکیونکہ ہم نے پہلے دن سو فیصدترقیاتی فنڈریلیز کیا پچھلے سال31اگست تک ایک ارب روپے، امسال14ارب روپے ترقیاتی فنڈخرچ ہوگاانہوں نے کہاکہ قبائلی اضلاع کی ترقی پورے پاکستان کی ذمہ داری ہے ،اورخیبرپختونخوااپناحصہ دے رہی ہے اسکے باوجود ہم پر تنقیدہوتی ہے پاکستان پیپلزپارٹی جسکی سند ھ میں حکومت بھی ہے،وہ اپناشیئراگرقبائلی اضلاع کیلئے دیگی توہم48کی جگہ60ارب خرچ کرسکے ہوتے اس پرنگہت اورکزئی اپنی جماعت سے بات کرے اس میں نہ صرف شفافیت لائیں گے بلکہ اس کی رپورٹ سندھ حکومت کوبھی دینگے قبل ازیں محرک رکن نگہت اورکزئی نے کہاکہ قبائلی اضلاع کیلئے فنڈمختص اورریلیزتوہوتاہے لیکن خرچ نہیں ہوتا آخریہ فنڈکس کے نام پر بینک میں پڑاہے جوباقاعدہ سے اس پر سودلے رہاہے،جانچ پڑتال کیلئے سوال کمیٹی کے حوالے کیاجائے معاون خصوصی کامرا ن بنگش نے کہاکہ تین ہزارملین کے اے آئی پی سکیم کے تحت مختلف محکموں کوفنڈریلیزہواتھا جوپی ڈی ڈبلیوپی کی جانب سے باقاعدہ پروسس کے تحت ہوا یہ فنڈکسی کے بینک اکائونٹ میں نہیں نہ ہی کوئی اس مد میں بینک سے منافع لے رہاہے رائے شماری کے بعد سوال کمیٹی کے سپردکرنے کی استدعامستردکردی گئی۔