شمالی وزیرستان: پی ٹی ایم سے اختلافات رکھنے والےیوتھ آف وزیرستان کے نوراسلام داوڑقتل

شمالی وزیرستان: پی ٹی ایم سے اختلاف رکھنے والےیوتھ آف وزیرستان کے نوراسلام داوڑقتل،مقامی ذرائع کے مطابق نوراسلام داوڑ اس وقت نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا جب وہ میرعلی بازار سے اپنے گاوں ملاگان آرہے تھے کہ حسوخیل کے علاقے میں ایک موٹر سائیکل سے مسلح افراد نے ان پر گولیاں بر سانا شروع کر دیئے،عینی شاہدین کے مطابق نوراسلام کو متعدد گولیاں لگی تھیں،ورادات کے بعد قاتل فرار ہونے میں کا میاب ہوگئے،جبکہ نوراسلام کو شدید زخمی حالت میں مقامی لوگوں نے میرعلی ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے،ذرائع کے مطابق پی ٹی ایم اور یوتھ آف وزیرستان میں آنے والے الیکشن کے پیش نظر اندرونی اختلافات چل رہے تھے۔پچھلے ہفتے نور اسلام نے ایک وڈیو میں مقامی لوگوں کو یقین دلایا تھا کہ زمینی تنازعات کو حل کرے گا جو اب تک باقی ادارے اور مشران حل کرنے میں ناکام رہے.ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 2007-2008 میں نورا سلام نے ملک جانداد کے والد ملک ملاگان کو زاتی تنازعات کی بناء پرقتل کیا تھا۔ . جسکے بدلے میں ملک جانداد کے چچازاد اجمل نے نوراسلام کے بھائی اجمل کو قتل کیا تھا.مقامی ذرائع کے مطابق نورالسلام کو بھی ملک جانداد کے خاندان میں سے کسی نے قتل کیا ہے.واضح رہے کہ پی ٹی ایم بھارتی خفیہ ایجنسی را اور این ڈی ایس کا ایجنٹ اور ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کا انتشاری اور سہولت کاری کا ونگ ہے جوٹی ٹی پی کو سپورٹ کرتی ہے اور ٹی ٹی پی کے تمام دہشت گردوں کو پی ٹی ایم اور دیگر سرخے اپنے گھروں میں پناہ دیتے ہیں اور پی ٹی ایم تمام تر ہدایات ٹی ٹی پی کو فراہم کرتی ہے جس کے مطابق ٹی ٹی پی پشتونوں کو قتل کرتی ہے اور انہیں پشتونوں کے لاشوں پر پی ایم سیاست کرتی ہے اور الٹا ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرتی ہے اصل میں ان کو مروانے والے بھی پی ٹی ایم والے خود ہی ہیں ،اب پی ٹی ایم نوراسلام کی لاش پر سیاست کرکے سیکورٹی اداروں پر الزامات لگائی گی۔