افغان کمانڈوز کے قتل کی وڈیو جعلی ہے، طالبان

کابل: امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے عالمی میڈیا سی این این پر تنقید کرتے ہو ئے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے وضاحتی بیان کرتے ہو ئے کہا ہے کہ طالبان نےہتھیار ڈالنے والے افغان کمانڈوز کو قتل کردیا ، افغان کمانڈوز کے قتل کی وڈیو جعلی ہے، یہ افغان حکومت کا لوگوں کو سرینڈر کرنے سے باز رکھنے کیلئے پروپیگنڈا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی میڈیا سی این این کی رپورٹ کےمطابق صوبے فاریاب کے ضلع دولت آباد میں 22 افغان کمانڈوزکے قتل کا واقعہ 16 جون کو پیش آیا، دولت آباد میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی میں افغان کمانڈوز نے گولہ بارود ختم ہونے کےبعد سرینڈر کیا تھا۔ طالبان نے سرینڈر کرنے والے 22 افغان کمانڈوز کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ تاہم طالبان نے میڈیا کی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔