امارت اسلامیہ کے ترجمان نے افغان طالبان کے خلاف جعلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا

کابل: طاغوتی مشینریاں افغان طالبان کو بدنام کرنے کیلیے متحرک ہوگئیں، بے بنیاد پروپیگنڈے کے ذریعے طالبان کو بدنام کرنے کی کوشش کی جانے لگی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کیلیے مشینریاں متحرک ہوگئیں ہیں، ہمارے دشمن بے بنیاد پروپیگنڈے، سوشل میڈیا پر جعلی بیانات ، دستاویزات اور ویڈیوز کے ذریعے ہمیں بدنام کر رہے ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان کے دو سو اضلاع پرہمارا کنٹرول ہے، ہیلی کاپٹر کے ذریعے افغانستان کے مختلف علاقوں میں جعلی دستاویزات گرا کر مقامی لوگوں کو اکسایا جارہاہے،پروپیگنڈے کا مقصد امارت اسلامیہ کے مجاہدین کی ساکھ کو متاثر کرنا ہے ۔ترجمان افغان طالبان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے دشمن کے پروپیگنڈا مٹیریل کو میڈیا کے کچھ ادارے بھی استعمال کر رہے ہیں،امارت اسلامیہ کے سینکڑوں مجاہدین کی شہادت کی جھو ٹی رپورٹس بھی پھیلائی جارہی ہیں ۔