خیبر: لنڈی کوتل میں کھیلوں کے فروغ کیلئے فٹ بال اکیڈمی کا آغاز

خیبر:خیبر سپورٹس کلب نے لنڈی کوتل میں فٹ بال کے فروغ کیلئے ضلع خیبر لنڈی کوتل میں خیبر فٹ بال اکیڈمی کے نام سے ہائی سکول گراؤنڈ پر اکیڈمی کا آغاز کر دیا ہے جس سے علاقے کی فٹ بال کو مزید نکھار ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار خیبر سپورٹس کلب کے جنرل سیکرٹری کلیم شینواری نے اپنے دیگر اراکین اختر رسول شینواری حکمت شینواری حسیب اللہ آمان اللہ کیساتھ لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،کلیم شینواری کا کہنا تھا کہ لنڈیکوتل نے فٹ بال میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر نام کمایا ہے پاکستان کی ٹیم میں لنڈی کوتل سے کئی کھلاڑی کھیل چکے ہیں یہاں فٹ بال کی کافی ٹیلنٹ موجود ہیں جس کی بنا پر خیبر سپورٹس کلب نے لنڈی کوتل میں اکیڈمی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں فٹ بال کے ملکی سطح پر کھیلنے والے کھلاڑی صالح خان آفریدی حکمت شینواری عتیق شینواری اور یاسر آفریدی جیسے مایہ ناز کھلاڑیوں کی زیر نگرانی کوچنگ ملے گی ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں وہ 13سے 18 سال کے درمیان کھلاڑیوں کو موقع مل رہا ہے اختر رسول شینواری نے کہا کہ خیبر سپورٹس کلب محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سپورٹس کی سرگرمیوں کو بحال کر رکھی ہوئی ہے جس کا مقصد سپورٹس کے زریعے منشیات اور دیگر منفی سرگرمیوں سے نوجوان نسل کو باز رکھنا ہے۔