خیبر: دوسرابسم اللہ سپر لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل خیبر یونائیٹڈ ٹیم نے جیت لی

خیبر:ضلع خیبر لنڈیکوتل دلخاد سپورٹس گراؤنڈ میں جاری دوسرا بسم اللہ سپر لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل خیبر یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نے جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی .تفصیلات کے مطابق لنڈی کوتل دلخاد بسم اللہ سپورٹس گراؤنڈ میں جاری دوسرا بسم اللہ سپر لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل زوان شینواری فٹ بال کلب اور خیبر یونائیٹڈ فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا جوکہ خیبر یونائیٹڈ فٹ بال کلب نے زوان شینواری فٹ بال کلب کو 3گول سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا. فٹ بال ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی 101ونگ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ابرار تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں خیبر رائفلز سیکورٹی فورسز کے میجر اسد. کیپٹن کامران. ٹی ایم او کے آفیسر شہباز خان پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی ضرب اللہ شینواری. ملک ماثل شینواری. سمیع اللہ شینواری اور دیگر مہمان بھی موجود تھے. فٹ بال فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی لیفٹیننٹ کرنل ابرار نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے. اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی ضرب اللہ شینواری نے کہا کہ لنڈی دلخاد بسم اللہ سپورٹس گراؤنڈ میں مزید کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے اقدامات کرینگے انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل کے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہیں جنہوں نے ہمیشہ کھیل کے میدان میں ملک اور قوم کا نام روشن کیا ہے جوکہ فخر کا مقام ہے. لنڈی کوتل دلخاد بسم اللہ سپورٹس گراؤنڈ میں فٹ بال سپر لیگ کے کامیاب انعقاد پر اور ٹورنامنٹ میں مالی تعاون پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری. لیفٹیننٹ کرنل ابرار اور دیگر حکام کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں اس موقع پر پر ٹورنامنٹ کے ونر ٹیم کو 30 ہزار روپے اور رنراپ ٹیم کو 15 ہزار روپے نقد دئے گئے