کھیلوں کی ایک ہزار سولیات، قبائلی ضلع خیبرمیں مختلف منصوبوں پر کام تیزی سے جاری

پشاور : ایک ہزار کھیلوں کی سہولیات پراجیکٹ کے تحت ضلع خیبر میں مختلف منصوبے جاری ہیں جبکہ کرکٹ اکیڈمی اور کرکٹ گراونڈ مکمل کئے گئے، نو منصوبے زیر تعمیر ہے،پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے گزشتہ روز خیبر میں جاری منصوبوں کا دورہ کر کے بروقت مکمل کرنے کی تاکید کی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر امیر محمد بیٹنی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارسلانِ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راہد گل ملاگوری اور ایم پی اے شفیق آفریدی کے سیکرٹری شاہ خالد بھی ہمراہ تھے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے تحصیل لنڈی کوتل میں حمزہ بابا مزارکے قریب زیر تعمیر کرکٹ اکیڈمی،باسکٹ بال اور والی بال کورٹس کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور اسے جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے، وہ گورنمنٹ ہائی سکول لنڈی کوتل گرانڈ اور وہاں فٹ سال کورٹ کا بھی جائزہ لیا بعد ازاں تحصیل لنڈی کوتل کا دورافتادہ علاقہ لوئے شلمان کا دورہ کیا اور وہاں پر فضل شہید کرکٹ گرانڈ کا معائنہ کیا گرانڈ میں مہمانوں کے بیٹھنے کے لئے شیڈ تعمیر کرنے کی ہدایت جاری کئے، کرکٹ گراونڈ کا گزشتہ ہفتہ ممبر صوبائی اسمبلی شفیق شیر نے افتتاح کیا تھا،اس موقع پر مراد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خیبر میں دو منصوبے مکمل کئے گئے 6.4ملین روپے کی لاگت سے لوئے شلمان کرکٹ گرونڈ جو 28 کنال پر مخیط ہے تعمیر کیا گیا جبکہ دوسرا 6 کنال پر مخیط کٹیا خیل کرکٹ اکیڈمی ہے جس پر 44 لاکھ کی لاگت آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر میں مختلف تحصیلوں میں کئی منصوبے زیر تعمیر ہے لنڈی کوتل میں ہائی سکول فٹ بال گرونڈ اور فٹ سال گراونڈکیلئے 10 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں.جبکہ حمزہ بابا مزارکے قریب پچاس لاکھ کی مد میں کرکٹ اکیڈمی،باسکٹ بال اور والی بال کورٹ تعمیرکے اخری مراحل میں ہیں انہوں نے کہا کہ جمرود سپورٹس کمپلکس میں کرکٹ اکیڈمی اور گرونڈ کی بحالی اور تعمیراتی کام پر پچاس لاکھ لاگت آئی گی،تاہم تحصیل جمرود کا علاقہ چپڑی میں 41 لاکھ روپے سے کرکٹ گرونڈ تعمیر کیا جا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ تحصیل باڑہ میں دو کرکٹ اکیڈمی خیل مت شاہ اورالا ڈنڈ آمین کلے تعمیر کے اخری مراحل میں ہے جبکہ باڑہ کے علاقے سور کس اور منڈے کس میں 16 ملین کی لاگت سے دو مارشل آرٹس اکیڈمیز تعمیر کئے جائیں گے،مراد علی خان نے کہاکہ صوبائی حکومت کے پراجیکٹ کا بنیادی مقصد صوبے کی ہر کونسل میں ایک ایک گرانڈ بنانا ہے جن میں کرکٹ،فٹ بال،والی،باسکٹ بال یا کرکٹ کی اکیڈمیاں بنانا شامل ہیں۔