قبائلی اضلاع میں سپورٹس گراؤنڈز کو نیشنل اسٹینڈرڈ سپورٹس کمپلیکسز بنانے کا منصوبہ تیار

پشاور: حکومت خیبر پختونخوا نے قبائلی اضلاع میں سپورٹس گراؤنڈز کو نیشنل اسٹینڈرڈ سپورٹس کمپلیکسز بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے احکامات کی روشنی میں باجوڑ سپورٹس کمپلیکس ، کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس کمپلیکس غلنئی مہمند ، وانا سپورٹس کمپلیکس وزیرستان ، جمرود سپورٹس کمپلیکس خیبر ، کلایہ سپورٹس کمپلیکس اورکزائی کو اپرگریڈ کیا جائے گا۔منصوبے کے مطابق ان سپورٹس کمپلیکسز میں ہالز کی تعمیر ، شیڈ ، سیٹنگ ایریا ، پویلین ، گراسنگ ، گراؤنڈز کی تعمیر و بحالی ، انڈور سہولیات کا قیام ، ہاکی ٹرف ، بجلی و روشنی کے انتظامات ، پانی و دیگر سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔