کرم: سپورٹس کمپلیکس پاراچنار میں امن سپورٹس گالا کا افتتاح

کرم:ڈپٹی کمشنر کرم ڈاکٹر آفاق وزیر نے امروز کمیونٹی ریزیلینس ایکٹیوٹی کے تعاون سے سپورٹس کمپلیکس پاراچنار میں فقید المثال امن سپورٹس گالا کا افتتاح کیا۔ امن سپورٹس گالا میں اپر لوئر اور سنٹرل کرم سے تعلق رکھنے والے مختلف کھیل کھیلنے والے تقریبا 1600کھلاڑی حصہ لینگے اوریہ مقابلے ڈسٹرکٹ کرم کے مختلف گراونڈز پر منعقد ہونگے۔ سپورٹس کمپلیکس پاراچنار سینکڑوں کھلاڑیوں اور تماشائیوں سے بھرا ہوا تھا۔ اس موقع پر ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امجد حسین ،رکنِ انجمن سید مشیر حسین وغیرہ، صدر تحریک حسینی حاجی عابد حسین،قبائلی عمائدین سید محمود میاں زیڑان، ملک رجب علی جانی خیل، حاجی نور افضل سرسرنگ، رشید زمان بنگش بوشہرہ، ٹریڈ یونین کے راکین اور فلاحی تنظیموں کے ممبران بھی موجود تھے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کرم ڈاکٹر آفاق وزیر نے کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں کٹس بھی تقسیم کئے۔