قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے کاشتکاروں میں آلو کے بیج مفت تقسیم

شمالی وزیر ستان: ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رزمک حمزہ ظہور نے رزمک سب ڈویژن کے تینوں تحصیلوں, رزمک, دوسلی اور گڑیوم کے غر یب کاشتکاروں میں ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے آلو کے تخم مفت تقسیم کیے اس موقع پر لوگوں نے ضلعی انتظامیہ اور ایگر کلچر محکمے کا شکریہ ادا کرتے ہوے ضلعی انتظامیہ سے آئندہ بھی اس قسم کی باقی فصلوں کے بیج کے تقسیم کے عمل کو غریب عوام میں جاری رکھنے کی درخواست کی۔اسسٹنٹ کمشنر رزمک حمزہ ظہور نے کہا کہ شمالی وزیرستان کی زمین بہت زرخیز ہے ہماری کوشش ہے کہ زمینداروں میں زیادہ سے زیادہ سہولیتیں فراہم کریں کہ شمالی وزیر ستان شعبہ زراعت میں خودکفیل ہوجائے۔