قبائلی ضلع خیبر کے شہریوں میں مختلف میوہ جات کے 470 پودے تقسیم

خیبر: ضلع خیبر لنڈیکوتل کے اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتخار نے علاقے کے عوام میں 470 مختلف میوہ جات کے پودے تقسیم کئے گئے.تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر لنڈیکوتل کے اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتخار نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان بیلین ٹریز شجرکاری مہم کے موقع پر علاقے کے عوام میں 470 میوہ جات کے پودے تقسیم کئے گئے. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتخار نے کہا کہ علاقے میں میں شجرکاری مہم زور وشور سے جاری ہیں لنڈی کوتل شلمان کے مختلف پہاڑوں پر سینکڑوں درخت لگانے کا سلسلہ جاری ہیں تاکہ پورا علاقہ سرسبز و شاداب ہو سکے. اس موقع پر لنڈیکوتل فلاحی تنظیم کے صدر اختر علی شینواری نے علاقے میں شجرکاری مہم کے موقع پر عوام میں میوہ جات پودے تقسیم کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل اکبر افتخار اور محکمہ جنگلات حکام جا شکریہ ادا کیا اور ان کے اس اقدام کو سراہا۔