قبائلی ضلع باجوڑ میں ضلعی انتظامیہ کی کاروائی، 8 ماربل فیکٹریاں سیل

باجوڑ: قبائلی ضلع باجوڑ میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کےخلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائی،آلودگی میں اضافہ اور محکمہ ماحولیات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والی 8 ماربل فیکٹریاں سیل۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کے افسران نے شہر کو آلودہ کرنے والی ماربل فیکٹریوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا اور 8 ماربل فیکٹریاں کو ماحولیاتی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا ، فیکٹریوں میں فلٹریشن پلانٹ نہ ہونے کی وجہ سے ماربل پوڈر نالیوں سے ہوتا ہوا نہروں میں شامل ہو رہا تھا۔جس کے باعث زرعی پیداوار کے متاثر ہونے کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہو رہا تھا۔ضلعی انتظامیہ نے غیرقانونی کرش مشینوں کے مالکان کی جانب سے مناسب قانونی دستاویزات کی فراہمی تک تمام غیر قانونی کرش مشینوں کوبھی سیل کردیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ ان تمام لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے جارہی ہے جو سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور مقامی آبادی کو صحت کے مسائل پیدا کررہے ہیں۔