قبائلی ضلع خیبر میں پاک فوج کے تعاون سے پاکستان سپورٹس فیسٹیول میں والی بال کے مقابلے اختتام پذیر

خیبر:پاکستان سپورٹس فیسٹیول 2021 کے سلسلے میں حمزہ بابا سپورٹس گراؤنڈ پر والی بال فائنل میچ کھیلا گیا ۔جس میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد خوگہ والی بال کلب نے شیخمیل خیل والی بال کلب کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی.لنڈی کوتل والی بال . فائنل میچ کے مہمان خصوصی 105 ونگ میجر جہانزیب اور خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری ونر اور رنراپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں اور ونر ٹیم کو نقد 25 ہراز جبکہ رنراپ ٹیم کو 15 روپے بھی دئیے فائنل میچ کے تمام ٹرافیاں عباس بیٹری اینڈ سولر کے جانب سے سپانسر کئے گئے اس موقع پر صوبیدار میجر اختر علی زیب، لنڈی کوتل والی بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد رحمان سینئر کسٹم ایجنٹ ایمل شینواری اور خیبر سپورٹس کلب کے جنرل سیکرٹری کلیم اللہ شینواری بھی موجود تھے۔