قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع

شمالی وزیرستان: قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) دولت خان اسیر ہمراہ ایڈشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عبدالنصیر خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرانشاہ میں کورونا ویکسین سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دولت خان نے کہا کہ ڈاکٹرز ،نرسز ، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر عملے کی خدمات قابل ستائش ہیں اور ہیلتھ ورکرز کا تحفظ ہماری پہلی ترجیح ہے۔