کورونا ویکسین ضلع کرم پہنچ گئی، پہلے مرحلے میں محکمہ صحت کے 300 فرنٹ لائن طبی عملے کی ویکسینیشن ہوگی

کرم: کورونا ویکسین ضلع کرم پہنچ گئی۔ پہلے مرحلے میں محکمہ صحت کے 300 فرنٹ لائن طبی عملے کی ویکسینیشن ہوگی۔جبکہ دوسرے دوسرے مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے عام لوگوں کو بھی ویکسین لگائی جائیگی۔ ڈی ایچ او آفس/زنانہ ہسپتال پاراچنار میں افتتاحی پروگرام میں ڈی سی کرم، قائم مقام ڈی ایچ او،پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ڈی ایچ او آفس کے ڈاکٹر شجاعت حسین ایف کو پہلی،ڈاکٹر یداللہ قائم مقام ڈی ایچ او کو دوسری،جواد علی ڈی ایس وی کو تیسری، گل رضا اے ایس وی کو چوتھی جبکہ واجد علی ڈی پی سی آر فوکل پرسن کو پانچویں ویکسین لگا دی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کرم جناب ڈاکٹر آفاق وزیر اور قائم مقام ڈی ایچ او ڈاکٹر ید اللہ نے بتایا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق پہلے مرحلے میں محکمہ صحت کے فرنٹ لائن ملازمین کی رجسٹریشن ہوئی اور اب حکومت نے قبائلی ضلع کرم میں کورونا وباء سے مقابلہ کرنے والے 300 ملازمین کیلیے ویکسین فراہم کی ہیں۔جس کےلئے ڈی ایچ او/ زنانہ ہسپتال پاراچنار، ڈی ایچ کیو ہسپتال پاراچنار اور ڈی ایچ کیو ہسپتال صدہ میں کورونا ویکسینیشن سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔جسمیں ایک ڈاکٹر،نرس اور ڈیٹا اپریٹر حدمات سرانجام دینگے۔ اور روزانہ کے بنیاد پر ویکسین لگائی جائی گی۔ انہوں کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ مستقبل قریب کے دوسرے مرحلے میں 60 سال سے زائد عام افراد کےلئے ویکسین دستیاب ہوگی۔واضح رہے کہ ویکیسنیشن کی اس عمل کی رجسٹریشن اور تصدیق محکمہ صحت اور نادرا ڈیٹا بیس سے منسلک ہے اور سارا عمل آن لائن انجام پاتا ہے۔