ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال لوئر اورکزئی میں ’’کویڈ 19‘‘ ویکسین کا باقاعدہ افتتاح

اورکزئی: چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ ڈاکٹر کاظم نیاز کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر اورکزئی محمد خالد نے ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال مشتی میلہ لوئر اورکزئی میں کویڈ-19 کے حفاظتی ویکسین کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اِس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال مشتی میلہ اور دیگر طبی عملہ شریک ہوئے۔منعقدہ تقریب میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور ڈاکٹران صاحبان کو کویڈ-19 کے حفاظتی ویکسین لگا دئیے گئے۔