قبائلی ضلع خیبر میں خیبر پختونخوا انڈر 21 گیمز 2021 ٹرائلز اختتام پذیر

خیبر: ضلع خیبر میں محکمہ کھیل کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا انڈر 21گیمز 2021 ٹرائلز اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔ضلع خیبر میں خیبر پختونخوا اور مقامی ماہر کوچز کے نگرانی میں ٹرائلز لئے گئے۔میل گٹیگری میں 10 مختلف گیمز جس میں ہاکی،باسکٹ بال،ویٹ لیفٹنگ،ٹیبل ٹینس،جمناسٹک،تائیکوانڈو،جوڈو،کراٹے،واشو اور ریسلینگ شامل تھے جبکہ فی میل گٹیگری میں 7مختلف گیمز والی بال،اتھلیٹکس،نیٹ بال،ٹیبل ٹینس،بیڈمنٹن،رسہ کشی اور کرکٹ شامل تھی۔میل گیمز میں کل 200کھیلاڑیوں نے ٹرائلز دئے جس میں 94کھیلاڑیوں کی سلیکشن ہوئی جبکہ فی میل گیمز میں کل 140 کھلاڑیوں نے ٹرائلز دئے جس میں 70کھلاڑیوں کی سلیکشن کی گئی۔سلیکٹ ہونے والے میل و فی میل کھلاڑی خیبر پختونخوا انڈر 21گیمز 2021میں ضلع خیبر کی نمائندگی کرینگے۔ٹرائلز میں مکمل طور پر ضلع خیبر کا ڈومیسائل رکھنے والے مقامی کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیا گیا ہے،ٹرائلز کا عمل شفاف طریقے سے انجام کو پہنچا۔ٹرائلز کے اختتام پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر خیبر راہد گل ملاگوری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا انڈر 21گیمز 2021کے مقابلوں کے لئے ضلع خیبر سے بہترین کھلاڑیوں کا سلیکشن کیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا انڈر 21گیمز2021میں خیبر پختونخوا کے تمام ڈسٹرکٹس سمیت قبائلی اضلاع کے کھلاڑی حصہ لینگے جس میں تمام کھلاڑیوں کو اپنا چھپا ہوا ٹیلنٹ اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔