مہمند: پاک فوج کی جانب سے غلنئی بازار کے تاجروں کو پینے کی صاف پانی فراہمی کیلئے واٹر پلانٹ نصب

مہمند: پاک فوج قبائلی اضلاع میں امن وامان برقرار رکھنے کے علاوہ وہاں کے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کو شاں ہے،پاک فوج نے قبائلی اضلاع کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، قبائلی اضلاع میں سب سے بڑا مسلہ پینے کا صاف پانی کا ہے،پاک فوج نے ضم شدہ قبائلی اضلاع کے لوگوں کو صاف پانی فراہم کرنے کیلئے مختلف علاقو ں میں لاتعداد واٹر فلٹر پلانٹس نصب کئے ہیں۔گزشتہ روز کمانڈنٹ مہمند رائفلز محمد جمیل نےغلنئی بازار کے دکانداروں کیلئے پینے کی صاف پانی فراہم کرنے کیلئے نلکے نصب کردیئے. جہاں سے بازار دکاندار پانی کی ضروریات پورا کریں گے. یاد رہے کہ بازار کے دکانداروں کو پینے کی پانی کا سخت مسئلہ درپیش تھا. پانی کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر غلنئی بازار کے دکانداروں نے پاک فوج اور کمانڈنٹ مہمند رائفلز محمد جمیل کا شکریہ ادا کیا.