قبائلی ضلع کرم کے 180 متاثرین میں امدادی چیک تقسیم

کرم: ڈپٹی کمشنر کرم ڈاکٹر آفاق وزیر نے سنٹرل کرم کے 180خاندانوں میں سی ایل سی پی سروے چیکس تقسیم کیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی محمد نعیم خان، اسسٹنٹ کمشنر شاہد رفیق گنڈاپور اور تحصیلدار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت عام لوگوں کی ہرممکن مد د کرے گی اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ہم ایک اسلامی فلاحی ریاست کی بنیا د رکھ لینگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عام لوگوں کو ریلیف دینے کے معاملے میں سنجیدہ ہے اوراس سلسلے میں مثبت اور ٹھوس اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں.اہلیان سنٹرل کرم نے ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کرم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔