قبائلی ضلع خیبر میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کھلی کچہری کا انعقاد

خیبر: قبا ئلی ضلع خیبر کے لنڈیکوتل تحصیل کمپاؤنڈ میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتخار تحصیلدار ساز محمد. ٹی ایم او شہباز خان. پٹواری جمال آفریدی. محکمہ جنگلات کے آفیسر فلک نیاز. محکمہ ایجوکیشن کے مثل خان واپڈا کے سپرٹنڈنٹ جاوید اور دیگر ڈیپارٹمنٹ کے آفیسرز نے شرکت. کھلی کچہری کے موقع پر تاجر یونین کے صدر حاجی جعفر شینواری. فلاحی تنظیم کے چئیرمین بنارس شینواری صدر آختر علی شینواری. ملک اشرف آفریدی اور دیگر مشران نے علاقے میں تعلیم. صحت. بجلی. سکولز بازار. جنگلات اور دیگر مسائل سے متعلقہ آفیسرز کو آگاہ کر دئے اور آفیسرز کے سامنے اپنے مسائل پیش کر دئے اس موقع پر پر اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتخار نے کھلی کچہری کے موقع پر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو فوری مسائل کے حل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتخار نے کھلی کچہری کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لنڈی کوتل بازار میں کسی دوکاندار کو تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے بازار میں صفائی نہ کرنے والے خاکروب کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی لنڈی کوتل بازار کے صفائی مزید بہتر کرانے کے لئے ٹی ایم اے کے اہلکاروں کو ہدایت جار کر دی گئی ہیں. جبکہ بازار کے بجلی کے بحالی کے لئے واپڈا حکام کے ساتھ بات چیت کرینگے لنڈیکوتل کے اسسٹنٹ اکبر افتخار نے کہا کہ لنڈی کوتل صدائے امن دفتر اور نادرا دفتر میں خواتین کے لئے تمام سہولیات فراہم کی جائے تاکہ نادرا آفس کے لئے آئے ہوئے خواتین کے مشکلات میں کمی آجائے اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتخار نے کہا کہ تمام ڈیپارٹمنٹ کے آفیسرز کے ساتھ ملکر علاقے کے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے. جبکہ سرکاری سکولز میں سٹاف کے کمی اور طلباء کو درپیش مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے محکمہ ایجوکیشن حکام کے ساتھ بات چیت کرینگے۔