شمالی وزیرستان: گورنمنٹ ہائی سکول محمد خیل کے طلباء میں کھیلوں کےکیٹس تقسیم

شمالی وزیرستان: حکومت نے قبائلی اضلاع میں کھیلوں کی ترقی اور بہترین ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے اسکولوں میں جدیدسپورٹس سامان تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ،پاک فوج اورموجودہ حکومت صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح قبا ئلی اضلاع میں بھی کھیلوں کے میدان تعمیر کرنے سمیت نوجوانوں کو کھیلوں کے جدیدسامان فراہم کررہی ہے ،جس سے یقیناً ان اضلاع میں کھیلوں کو صحیح معنوں میں فروغ ملے گابلکہ بڑی تعدادمیں کرکٹ،والی بال،ہاکی،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس اور دوسرے کھیلوں کے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئینگے ۔گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ عدنان ابرار ہمراہ تحصیلدار دتہ خیل مفید عالم نے گورنمنٹ ہائی سکول محمد خیل تحصیل دتہ خیل کا دورہ کیا. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ عدنان ابرار اور تحصیلدار دتہ خیل مفید عالم نے سکول کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور سکول ٹیچرز میں سرٹیفیکیٹس اور سٹوڈنٹس میں کھیلوں کے کیٹس تقسیم کیں۔