انڈر21 خیبرپختونخوا گیمز، ضلع اورکزئی اور کرم میں مرد کھلاڑیوں کا انتخاب

پشاور : ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام انڈر21 خیبرپختونخوا گیمز کیلئے مرد وخواتین ٹرائلز صوبے کے مختلف اضلاع میں شیڈول کے مطابق جاری ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز مزید دو اضلاع اورکزئی اور کرم میں مرد کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا گیا، اورکزئی کے ٹرائلز میں 107 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں 85 کو منتخب کیا گیا جبکہ کرم کے ٹرائلز میں 175 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں 90 کو منتخب کیا گیا جو انڈر 21 گیمز کے آخری مرحلے میں اپنے اپنے اضلاع کی نمائندگی کریں گے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے مطابق اورکزئی میں ووشو کے لئے 9 ، باسکٹ بال کے 12 ، جوڈو کے 8 ، ہاکی کے 15 ، ویٹ لیفٹنگ کے 5، تائیکوانڈو کے 10 ، کراٹے کے 10 ، جمناسٹک کے 6 اور ریسلنگ کے لئے 7 کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا۔ کرم میں ووشو کے لئے 8، باسکٹ بال کے 10 ، جوڈو کے 8 ، ہاکی کے 16 ، ویٹ لیفٹنگ کے 7 ، کراٹے کے 8 ، جمناسٹک کے 8 ، ٹیبل ٹینس کے 5 اور ریسلنگ کے لئے 9 کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کرم امجد حسین ، چیف کوچ شفقت اﷲ، اے ڈی سپورٹس ذاکراﷲ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔