خیبر: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا گورنمنٹ پرائمری اسکول باڑہ پر چھاپہ،غیر حاضر اساتذہ کیخلاف سخت کارروائی

خیبر: ضلعی انتظامیہ کا سرکاری اسکولوں پر چھاپے کئی اساتذہ اسکولز سے غیر حاضر ،غیر حاضر اساتذہ کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر باڑہ شاہ وزیر نے گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر3 باڑہ کا اچانک دورہ کیا، اسکول میں دو اساتذہ غیر حاضر تھے، اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہ وزیر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غیر حاضر اساتذہ کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور رپورٹ محکمہ تعلیم کو بھیجی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر حاضر اساتذہ کی وجہ سے معصوم بچوں کی تعلیم تباہ ہورہی ہے، ان کیخلاف انکوائری کی جائے گی۔ انہوں نے اساتذہ کو کہا کہ وہ اپنی ذمے داری اچھے طریقے سے اپنا فرض سمجھتے ہوئے ادا کریں، کوتاہی برتنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔