قبائلی ضلع مہمند کےتحصیل حلیمزئی میں ساڑھے 3 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح

مہمند: ڈائریکٹر سپورٹس خیبرپختونخوا کا ضلع مہمند کا دورہ ۔کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح ،پاکستان سپورٹس فیسٹیول کا معائنہ اور کھلاڑیوں سے بات چیت ۔ ساڑھے تین کروڑ روپے کی لاگت سے شگئی سٹیڈیم کی تعمیر کے علاوہ خویزئی سٹیڈیم اور کیپٹن روح اللہ شہید سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے ساڑھے سات کروڑ روپے خرچ کیے جائینگے ۔ ضم اضلاع میں کھیلوں کی ترقی کیلئے مزید فنڈز خرچ کرینگے ۔ ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختونخوا پیر عبداللہ شاہ ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختونخوا پیر عبداللہ شاہ نے ضلع مہمند کا دورہ کیا اس موقع پر ایم این اے ساجد خان،اے ڈی سی میر خواص وزیر، اے سی امیر نوازخان ،سپورٹس منیجرسعید اختر ، پی ٹی آئی ضلع مہمند کے صدر ملک نوید بھی موجود تھے ۔ ڈائریکٹر سپورٹس نے علاقے میں جاری پاکستان سپورٹس فیسٹیول کا معائنہ کیا اور کھاڑیوں سے بات چیت کی ۔ دورے کے موقع پر تحصیل خویزئی میں جاری اسٹیڈیم کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا ۔ اورتحصیل حلیمزئی میں ساڑھے تین کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی شگئی کرکٹ گراونڈ کا افتتاح کیا ۔ سپورٹس فیسٹیول میں موجود کھلاڑیوں اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیر عبداللہ شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت ضم اضلاع میں سپورٹس کی ترقی پر کروڑوں روپے خرچ کررہی ہے جبکہ کیپٹن روح اللہ شہید اسٹیڈیم کی مرمت اور اپ گریڈیشن پر سات کروڑ روپے خرچ کیے جائینگے ۔ اسکے علاوہ ہر تحصیل میں سپورٹس سٹیڈیم اور کھیلوں کے دوسری سہولیات فراہم کرینگے ۔ ڈائریکٹر سپورٹس نے کہا کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہو وہاں کے ہسپتال ویران اور نوجوان صحت مند ہوتے ہیں ۔ ایم این اے ساجد خان نے کہا کہ کئی سال پہلے میں نے عوام سے کرکٹ گراونڈ بنانے کا وعدہ کیا تھا جو آج پورا ہوگیا اور ضلع کے نوجوانوں کو سپورٹس کی مد میں ہر ممکن سہولت فراہم کرینگے ۔