دوستی کے رشتے

مردان:دوستوں سے ملنا آپ کو ذہنی طور پر پرسکون اور خوش تو کرتا ہی ہے تاہم دوست آپ کے درد کے لیے ایک قدرتی مداوا بھی ہیں کیونکہ درد کش ادویات کھانے کے مقابلے میں بڑا حلقہ احباب رکھنا زیادہ بہتر ہو سکتا ہے۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا قول ہے “اچھا وہ ہے جو اچھے لوگو ں سے دوستی پیدا کرے کیونکہ آدمی کا وزن ایسا ہوتا ہے جیسا کہ اس کا دوست ” ۔ساری دنیا کی طرح ملک پاکستان میں بھی دوستی کا عالمی دن منایا گیا ہے، اس دن کے منانے کا باقاعدہ آغاز 1958ء میںپیراگوائے سے ہو تھا ا، دنیا کے دیگر ممالک میں یہ دن مختلف تاریخ کو منایا جاتا رہا ہے۔ لیکن 2011ء کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو ہر سال 30 جولائی کو منانے کا فیصلہ کیا تھا، بعض لوگ اسے تیس جولائی کو مناتے ہیں اور کچھ اگست کے پہلے اتوار کو، فرینڈشپ ڈے منانے کا مقصد دوستی کے رشتوں کے ذریعے امن کے کلچر کو فروغ دینا ہے اور دوستی کے رشتے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد دوستی کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانا اور موجودہ بے امنی اور انتشار کے دور میں دوستی کو دوسرے معاشروں، ممالک اور قوموں کے درمیان پروان چڑھانا ہے تاکہ مختلف اقوام کے درمیان جاری تنازعات کم ہو سکیں۔