جنوبی وزیرستان : ضلعی انتظامیہ کا وانا بازار میں غیرقانونی تجاوزات کیخلاف آپریشن، 39 افرادگرفتار

جنوبی وزیرستان:اسسٹنٹ کمشنر بشیر خان نےوانا بازار میں غیرقانونی تجاوزات کیخلاف بڑا آپریشن کیا،غیرقانونی اڈوں تجاوزات اور ناغہ گوشت فروخت کرنے والے ٹوٹل 39افرادگرفتار، متعدد کوجرمانہ کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنرکےمطابق تجاوزات کیخلاف قانونی کاروائی جاری رہیگی،تجاوزات کیوجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامناتھا۔ڈپٹی کمشنر ساوتھ وزیرستان نےکالے شیشے پردفعہ 144 نافذ کردی،خلاف ورزی پرجرمانہ اور سیدھا جیل جائینگے،علاقے میں امن وآمان کے صورتحال مذید بہترکرینگے.