اورکزئی: ضلعی انتظامیہ کا بالا لوئر اورکزئی میں کھلی کچہری کاانعقاد

اورکزئی: ضلعی انتظامیہ اورکزئی نے انڈ خیل بالا لوئر اورکزئی میں کھلی کچہری منعقد کی۔ جسمیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اورکزئی نعیم اللہ، اسسٹنٹ کمشنر لوئر اورکزئی اور ضلعی محکموں کے تمام سربراہان نے شرکت کی۔عوام نے اپنے مسائل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اورکزئی کے سامنے رکھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اورکزئی نے تمام محکموں کو عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ عوام کے کچھ مسائل موقع پر حل کئے گئے اور کچھ مسائل کو حل کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کو مقررہ مدت میں کاروائی کرنے کی ہدایت کی گئی۔