ضلع کرم میں فاٹا ڈیسیبل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام خصوصی افراد کیلئے ایک روزہ کرکٹ میچ کا انعقاد

کرم:ضلع کرم ونگ کے کمانڈر کرنل اسماعیل نے کہا ہے کہمعذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کی بہترین تعلیم و تربیت کرکے ہم انہیں اہم معاشرے کے لئے کارآمد شہری بنا سکتے ہیں، حکومتی اداروں نےمعذور افراد کی تعلیم وتربیت کے لئے جو اقدامات کئے ہیں انہیں کبھی بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کرم غیر سرکاری تنظیم فاٹا ڈیسیبل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر ایک روزہ دوستانہ کرکٹ میچ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا،انہوں نے فاٹا ڈیسیبل ویلفیئر آرگنائزیشن کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔