مبشرزیدی بھی بھارتی میڈیا کے نقش قدم پر چل پڑا ؟

پاکستان کی مخالفت میں جعلی خبریں پھیلانے میں بھارتی میڈیا نے تمام حدیں پارکردی ہیں،جو کمی تھی وہ پاکستان کے بعض صحافی پوری کرنے کیلئے اپنی تمام تر توانیاں خرچ کرنے پر تلے ہو ئے ہیں،بھارت کے میڈیا عوام تک درست معلومات پہنچانے کی بجائے اپنی حکومت اورخفیہ ایجنسیوں کے آلہ کار بن کر پاکستان مخالفت میں جعلی خبریں گڑھ کر مختلف ذرائع سے پھیلا رہے ہیں۔ فیک نیوز پوری دنیا میں بنائی جاتی ہیں تاہم بھارت میں اس کا رحجان سب سے زیادہ نظر آرہا ہے۔لیکن پاکستان میں بعض صحافی حکومت اور سیکورٹی اداروں کے خلاف گمراہ کن اور جھوٹی خبریں پھیلانے میں مصروف عمل ہے ان میں ایک نام مبشر زیدی کا بھی ہے جو سوشل میڈیا پربغیرتصدیق کے ایسی خبریں نشرکرتے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا یا پھران خبروں کوسیاق وسباق سے ہٹا کرچلایاجاتا ہے۔

گزشتہ دن مبشر زیدی نے اپنی ٹویٹر اکاونٹ سے میران شاہ جلسے کے حوالے ایک سال پرانی تصویر جاری کی ہے اور لکھا ہے کہ پی ٹی ایم کے جلسے میں قبائلی عوام نے شرکت یہ ثابت کردیا کہ اپنے حقوق واپس چھین لینگے، حالانکہ صحافی کا کام عوام تک درست اورحقائق پرمبنی معلومات پہنچانا ہے۔لیکن مبشر زیدی نے تمام حدیں پارکرتے پرانی تصویر جاری کرکے ان لوگوں میں شامل ہیں جو ملک میں افراتفری، انتشار اور فسادات کے ذمہ دار ہیں، یہی ریاست کے اصل دشمن ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے ٹویٹر پر شئیر ہونے والی تصویر کو جعلیقراردیا ہے اوراس بات پرحیرت کا اظہار بھی کیا ہے کہ اتنا بڑا صحافی بھی پی ٹی ایم کی گود میں بیٹھ گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مبشر زیدی پاکستانی مخالف صحافی ہیں اور حکومت کو ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔