گوجرانوالہ میں ہمسائے کی فائرنگ سے قتل ہونے والی عیسائی ماں بیٹے کاتوہین مذہب سے کوئی تعلق نہیں ؟

گوجرانوالہ:گوجرانوالہ میں ذاتی رنجش پر فائرنگ سے عیسائی ماں بیٹے سمیت قتل،پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے،واقعے کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ہمسایوں کی فائرنگ سے عیسائی ماں بیٹے سمیت ہلاک ہوگئی،

جبکہ دوسری طرف پاکستان ریاست مخالف ساوتھ ایشا پریس نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ قتل ہونے والے عیسائی ماں بیٹے توہین مذہب کےنام پرقتل کیا گیا۔تھانہ احمد نگر ضلع گوجرانوالہ میں رپورٹ درج کرتے ہو ئے مسمی شبیر مسیح ولد سندر جوزف ساکن حسن کٹھور وزیر آباد نے بتا یا کہ میں اپنے گھر میں موجود تھا کہ میری زوجہ مسماۃ(یہ) کسی کام سے باہر گلی میں گئی جو گلی میں پہلے سے موجود ہماری ہمسائی(ع) زوجہ شکور احمد نے میری زوجہ سے لڑائی شروع کردی،اور اپنے بیٹے حسن شکور کو آواز دی،ملزم حسن شکور بٹ نے میری زوجہ(یہ) اور میرے بیٹے عثمان محسود پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے،پولیس نے ماں بیٹے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔