شمالی وزیرستان، قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو معاوضوں کی ادائیگی

شمالی وزیرستان:ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان نے قدرتی آفات میں تباہ شدہ گھروں ، زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو معاوضوں کی ادائیگی کی۔ اس سلسلے میں میرانشاہ جرگہ ہال میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں ڈپٹی کمشنر شا ہد علی خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ عمر خطاب نے متاثرین میں چیکس تقسیم کئیں۔ مذکورہ پراسیس کافی وقت سے التواء میں آ رہا تھا۔ متاثرین نے معاوضے کی ادائیگی پر صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے کہا کہ معاوضوں کی ادائیگی کے بقایا کیسز مکمل ہونے کے بعد متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائے گا۔