حامد میر کی جانب سے کئی معصوم اور بے گناہ شہریوں کے قاتل ڈاکٹر دین محمد کو ٹویٹر پر بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش

سینئر صحافی حامد میر کی جانب سے گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں انھوں نے بلوچستان لیبریشن آرمی کے ہمدرد اور رکن ڈاکٹر دین محمد کے دفاع اور ان کو لاپتہ کئے جانے کے حوالے سے ایک ٹویٹ کیا

جس میں انھوں نے الزام لگایا کہ 11 سال قبل بے گناہ ڈاکٹر دین محمد کو لاپتہ کردیا تھا جس کے بعد کئی ٹویٹر صارفین نے سنیئر صحافی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ڈاکٹر دین محمد جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں دراصل وہ بلوچستان کے دہشگرد ڈاکٹر اللہ نذر کے قریبی ساتھی تھے جن کے ہاتھ کئی بے گناہ اور معصوم شہریوں کے قتل سے رنگے ہوئے ہیں۔