محسن داوڑ کے دہشتگردوں کے ساتھ قریبی مراسم ہے، محمد اقبال وزیر

پشاور:صوبائی وزیر ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر کا کہنا ہے کہ ایم این اے محسن داوڑ کے دہشتگردوں کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر محسن داوڑ کی ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے اقبال وزیر کا کہنا تھا کہ محسن داوڑ ایک امن دشمن شخص ہے اور پاکستان دشمن عناصر اس کو استعمال کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرستان کا انتشاری محسن داوڑ خود کو بے گناہ دکھا کر ہمارے ملک اور پاک فوج کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔