شمالی وزیرستان کےعوام کیلئے خوشخبری،صوبائی حکومت نے تین تحصیلوں کیلئے جوڈیشل کمپلیکس بنانے کی منظوری دے دی

پشاور(عبداللہ شاہ بغدادی)صوبائی وزیر ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر کی طرف سے شمالی وزیرستان کے تحصیل شیوا، تحصیل میرانشاہ اور تحصیل میرعلی کے عوام کیلئے اہم خوشخبری.صوبائی حکومت نے تحصیل شیوا، میرانشاہ و میرعلی میں الگ الگ جوڈیشل کمپلیکس بنانے کی منظوری دے دی۔ جس پر بہت جلد کام شروع ہو جائیگا۔اقبال وزیر نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس کی منظوری کا مقصد ہی یہی ہے کہ عوام کو ان کے گھر کے دہلیز پر انصاف ملے اور کچہریوں میں عوام کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انشاءاللہ وزیرستان کیلئے ہم مزید ترقیاتی منصوبے لا رہے ہیں۔ جس کی خوشخبری ہم جلد ہی عوام کو دینگے۔