خیبر: اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل محمد عمران کا بنیادی صحت مرکز لوئے شلمان کا دورہ

خیبر:ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل محمد عمران خان کا بنیادی صحت مرکز لوئے شلمان کا دورہ،اسسٹنٹ کمشنر کے دورے کے دوران علاقے میں واقع بنیادی صحت مرکز کو تالے لگے ہوئے تھے اور وہاں پر کوئی متعلقہ ڈاکٹراور عملہ موجود نہیں تھا۔جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خیبر اور ضلعی سربراہ محکمہ صحت کو ضروری کارروائی کے لئے مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ڈیوٹی سے غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اور زمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ علاقہ مکینوں نےاسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل کا اچانک بنیادی صحت مرکز کا دورہ کرنے اور عملے کی غیر موجودگی پر کارروائی کے لئے اقدامات کرنے پر شکریہ ادا کیا۔