شکئی ڈیم میں 58 کروڑ روپے کی کرپشن کا انکشاف ، ایم این اے علی وزیر کے خلاف اپنے حلقے میں نعرے بازی

جنوبی وزیرستان:’’ شکئی ڈیم بناو،قوم بچاو‘‘ایم این اے علی وزیر کے خلاف نعرے بازی، جنوبی وزیرستان کےاہلیان کا شکئی ڈیم میں میں 58 کروڑ روپے کر پشن کے خلاف مظاہرہ،تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے عمائد ین رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر اور مقامی ایم پی اے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جس پر شکئی ڈیم بناو،قوم بچاو ۔ شکئی ڈیم بناو،روزگار بڑھاو کے نعرے درج تھے،مظاہرین نے کہا کہ ایم این اے علی وزیر اور ایم پی اے نصیراللہ وزیر کہاں ہیں ،ایم این اے علی وزیر نے اپنے حلقے کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ شکئی ڈیم کو جلد مکمل کیا جائیگا لیکن انہوں نے شکئی ڈیم کو جلد مکمل کرنے کے بجائے کرپشن کی جو کہ ظلم کی انتہا ہے،انہوں نے کہا کہہم نے انہیں اسمبلی تک پہنچایا ہے آج یہ کہاں غائب ہوگئے ۔واضح رہے کہڈیم بناو، قوم بچاو… پاکستان میں نئے ڈیموں کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ پاکستان میں پانی کی کمی کا بحران تیزی سے شدت اختیار کر رہا ہے۔ جہاں ایک طرف موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان بے حد متاثر ہوا ہے، وہیں دوسری جانب بھارت نے نئےڈیم بنا کر پاکستان کے دریاوں کا پانی روک لیا ہے۔پاکستان میں پانی کا بحران ہر گزرتے دن کیساتھ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔عالمی موحولیاتی تنظیموں کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ اسی باعث پاکستان میں پہلے سے قدرے کم بارشیں ہونے لگی ہیں۔ جبکہ پاکستان میں گرمی کے موسم کی شدت اور دورانیہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں ڈیموں کی کمی کے باعث دریاوں کا 90 فیصد پانی بھی ضائع ہو جاتا ہے۔پاکستان نے اب تک جو ڈیم تعمیر کیے ہیں، ان کی مدد سے صرف 10 فیصد پانی محفوظ کیا جا سکتا ہے، پانی کی یہ مقدار پاکستان کے لوگوں کیلئے ناکافی ہے۔