قبائلی اضلاع میں ریسکیو سروسز کا آغاز ہوچکا ہے ، محمد اقبال وزیر

پشاور(عبداللہ شاہ بغدادی)صوبائی وزیر برائے ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے اضلاع میں ترقی کا نیا دور شروع ہوچکا ہے،وزیراعظم عمران خان قبائلی اضلاع کی تعمیر و ترقی کیلئے پرعزم ہیں۔ ضم شدہ اضلاع کو اس بار پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ فنڈ دیا گیا ہے ہم نے اپنے علاقوں کو ترقی دینی ہے اور یہ سفر جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام قبائلی اضلاع میں ریسکیو 1122 سروس کا آغاز کیا۔ ریسکیو 1122 اب این اینڈ ایس وزیرستان میں بھی خدمات انجام دے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تمام قبائلی اضلاع میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوچکا ہے۔ ہماری حکومت نے وزیرستان سے 73 سال پرانی محرومی کو دور کرنے کا عزم کیا۔ وہ دن دور نہیں کہ قبائلی اضلاع ترقی اور خوشحالی کے اس دوڑ میں صوبے کے دیگر ترقیافتہ اضلاع کے برابر ہوں گے۔