ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر کا لنڈیکوتل کیٹیگری ڈی ہسپتال کا دورہ

خیبر:ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر کا لنڈیکوتل بازار زخہ میں واقع کیٹیگری ڈی ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور کام کا جائزہ لیا بعد ازاں ہسپتال میں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کمانڈنٹ خیبر رائفل کرنل رضوان،19 بلوچ کے کرنل ابصار،لیفٹینینٹ کرنل حیدر زمان، اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل عمران،سی اینڈ ڈبلیو،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خیبر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال میں جاری کام کے متعلق بریفنگ دی گئی۔متعلقہ کنٹریکٹر کو ہسپتال کے فیز دوم کے متعلق ضروری ہدایات جاری کی کہ پی سی ون کے مطابق ہسپتال کی تعمیر کو جلد مکمل کیا جائیں ہسپتال میں تعمیرات متعلقہ حکومتی طریقہ کار کے مطابق بنایا جائیں تاکہ معیاری سہولیات میسر ہوسکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلعی محکمہ صحت حکام کو ہسپتال میں ادویات اور ضروری سامان کی فراہمی کے لئے جلد اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کی تاکہ ہسپتال شروع ہوتے ہی لوگوں کو صحت کی سہولیات ایک چھت تلے میسر ہوسکیں۔