ناحقئی سرنگ، شیخ زید روڈ قبائلی عوام کیلئے تحفہ ہے ، عمران خان

مہمند:وزیراعظم عمران خان نے ناحقئی سرنگ، شیخ زید روڈ کا افتتاح کردیا ، یہ منصوبے یواےای کے تعاون سے عوام کے لیے تحفہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ضلع مہمند دورہ کیا ، جہاں انھوں نے ناحقئی سرنگ،شیخ زید روڈ کا افتتاح کردیا ، منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ بھی موجود تھے، مہمند میں یہ منصوبے یواےای کے تعاون سے عوام کے لیے تحفہ ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کوناحقئی سرنگ،شیخ زیدروڈپر بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم عمران خان مہمند میں عمائدین سےخطاب بھی کی اور مہمند کے بعد ضلع باجوڑ کا بھی دورہ کیا۔وزیراعظم تیمرگرہ، خار،مامد گٹ روڈ کا سنگ بنیاد اور عمائدین سےخطاب کیا ، بعد ازاں عمران خان پشاور بھی گئے ، جہاں انہوں لیڈی ریڈنگ اسپتال کے نئے بلاک کا آغاز افتتاح کیا۔واضح رہے کہ مہمند ضلع میں ناحقئی سرنگ مہمند اور باجوڑ کو ملاتی ہے.