ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات حاضر رہے گی ، اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل

خیبر:ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر محمود اسلم وزیر کی ہدایت پر لنڈی کوتل تحصیل کمپاؤنڈ میں ضلعی انتظامیہ کی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کے مسائل سنے گئے، لنڈی کوتل تحصیل کمپاؤنڈ میں کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران. تحصیلدار طورخم میاں صدیق. پولیس کے سب انسپکٹر سفیر اللہ شینواری ملک خالد آفریدی بھی موجود تھے. کھلی کچہری کے دوران علاقے کے عوام مزدوروں اور مشران نے تحصیل میں ضلعی انتظامیہ کے سامنے درپیش مسائل. ہسپتال.تحصیل. نادرا جبکہ کرسچن کمیونٹی نے اپنے مسائل ضلعی انتظامیہ کے سامنے پیش کر دئے اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران نے کھلی کچہری کے دوران علاقے کے مشران مزدور کرسچن کمیونٹی اور دیگر عوام سے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات حاضر رہے گی انہوں نے کہا کہ علاقے کے تمام مسائل کے حل کیلئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ بات کرینگے تاکہ عوام کے مسائل بروقت حل ہوسکے اور ان کی مشکلات میں کمی آجائے. اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران ہسپتال میں عوام کے درپیش مسائل اور لنڈی کوتل بازار کے صفائی مزید بہتر کرنے کے لئے فوری احکامات جاری کر دیئے گئے اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران نے کھلی کچہری کے دوران علاقے کے عوام سے کہا کہ ہمارے دروازے عوام کی خدمت کے لئے کھولے رہی گی انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے.