وزیرستان:ضلعی انتظامیہ کی کوششوں سے محسود اور وزیر قبائل نےمورچے خالی کردئیے

پشاور: محسود اور وزیر قبائل کے درمیان متنازعہ علاقہ میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان دونوں کی موجودگی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان دولت خان، اسسٹنٹ کمشنر رزمک حمزہ ظہور، اسسٹنٹ کمشنر لدھا، نائب تحصیلدار رزمک حکیم خان اور تحصیلدار مکین نے وزیر اور محسود کے مورچوں کو مسمار کیا. یاد رہے اس سلسلے میں دونوں اقوام سے تحریری معائدہ لکھا گیا جرگے کے ذریعے زمینی تنازعہ جلدازجلد حل کیا جاۓگا۔واضح رہے چند دن قبل دونوں اقوام مورچہ زن ہوکر ایک دوسروں پر چھوٹا اور بھاری اسلحہ سے فائرنگ کی تھی،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔