وزیرستان: نام نہاد جرگے کیساتھ اتمانزئی قوم کا دور دور تک کوئی تعلق نہیں ،صوبائی وزیرمحمد اقبال وزیر

پشاور:صوبائی وزیر برائے ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر نے کہا ہے کہ نام نہاد جرگے کیساتھ اتمانزئی قوم کا دور دور تک کوئی تعلق نہیں اور اتمانزئی قوم کا کوئی بھی نمائندہ اس نام و نہاد جرگے میں شریک نہیں ہوا ہیں۔ یہ صرف ایک مخصوص طبقے کا ٹولہ ہیں جو ڈالروں کے عوض اپنی ملک اور فوج کے خلاف دن رات بکواس کرتے رہتے ہیں اور یہی لوگ وزیرستان کے امن دشمن ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرستان میں جب ہمارے مشران کو سڑکوں پر شہید کیا جا رہا تھا اس وقت محسن داوڑ کہاں تھا؟ اس وقت محسن داوڑ نے آواز کیوں نہیں اٹھائی؟طالبان ہمارے بزرگوں پر ظلم کر رہے تھے تو یہی محسن داوڑ طالبان کی حمایت کر رہے تھے۔آج الحمداللہ! اللہ تعالیٰ کی فضل کرم سے جب وزیرستان میں امن کی فضا قائم ہوئی تو پاکستان کا دشمن ایک بار پھر سے سازشیں کرنے لگا۔پی ٹی ایم اور محسن داوڑ یہ نہیں چاہتے کہ وزیرستان میں امن ہو کیونکہ پی ٹی ایم کے لوگ ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور ایک بار پھر سے وزیرستان کو بدامنی اور جنگ کی طرف دھکیلنے کوشش کر رہیں ہیں۔ پی ٹی ایم کان کھول کر سن لے کہ اب عوام آپ لوگوں کی ناپاک عزائم جان چکے ہیں۔ جسطرح کچھ دنوں پہلے عوام نے پی ٹی ایم کے خلاف نکل کر ان کے ناپاک عزائم کو بے نقاب کیا۔ اسطرح ہم بھی آپ لوگوں کے ناپاک عزائم کو بے نقاب کرتے رہینگے۔ کیونکہ ہم اپنے مذہب اور ملک کا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں۔ جب تک ہم زندہ ہیں پی ٹی ایم کے لوگ نہ ہمارے دین کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور نہ ہی ہمارے ملک کی استحکام کا کچھ بگاڑ سکتے ہیں۔