پی ٹی ایم کے جھوٹے پروپیگنڈوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتا ، محمد اقبال وزیر

پشاور:صوبائی وزیر برائے ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں پی ٹی ایم کے جھوٹے پروپیگنڈوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتا ہوں۔ یہ بیچارے سستی شہرت کے شوقین لوگ ہیں۔ خود کو مشہور کرنے کیلئے یہ لوگ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

یہ لوگ قبائلی روایات سے با لکل بے خبر ہیں۔ باقی اگر پی ٹی ایم کے پاس کوئی ثبوت ہو تو سامنے لائے تاکہ عوام کو حقیقت معلوم ہو جائے۔ایک اور ٹوٰیٹ میں صوبائی وزیر نے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کوششوں سے امن کی فضا قائم ہو چکی ہے۔ مگر افسوس کہ پی ٹی ایم کے لوگوں نے کچھ دہشتگردوں کو اپنے گھروں میں پناہ دے رکھی ہیں جو ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہوتے ہیں۔ جب ان دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع ہوتا ہیں تو پی ٹی ایم والے کیوں شور مچانا شروع کر دیتے ہیں؟