قبا ئلی اضلاع میں ریسکیو 1122 سٹیشنز کا قیام موجودہ حکومت کا اہم کارنامہ ہے، محمد اقبال وزیر

پشاور:صوبائی وزیر برائے ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر کی طرف سے وزیرستان کے عوام کیلئے خوشخبری ‏،جنوبی ⁧‫وزیرستان کے‬⁩ وانا اور شمالی وزیرستان کے میران شاہ میں ریسکیو1122 سٹیشن قائم،صوبائی وزیر ریسکیو سٹیشن کا افتتاح خود کرینگے،اس حوالے سے صوبائی وزیر محمد اقبال وزیر کا کہنا تھا کہقبائلی علاقوں میں ریسکیو سروسز 1122 کی کامیاب توسیع سے صوبائی حکومت کا قبائلی عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ مکمل ہو گیا، ضم شدہ اضلاع میں ریسکیو خدمات کی انجام دہی کے لئے قبائلی علاقوں سے جوانوں کا انتخاب کیا گیا ہے جو صوبائی حکومت کی طرف سے قبائلی عوام سے کئے گئے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت قبائلی اضلاع کی تعمیر اور ترقی کے لئے پر عزم تھی اور ان تمام اہداف کا حصول یقینی بنایا۔ضم شدہ اضلاع میں ریسکیو 1122 سٹیشنز کا قیام بھی موجودہ حکومت کا اہم کارنامہ ہے۔